آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید

تہران: آیت اللہ علی خامنہ ای کی اہلیہ 79 سالہ منصورہ خوجستہ باقرزادہ بھی دوران علاج اسپتال میں انتقال کر گئیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق منصورہ خوجستہ باقرزادہ کو اسی حملے میں شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جس میں ان کے شوہر آیت اللہ خامنہ ای ہلاک ہو گئے تھے۔

وہ ہسپتال میں زیر علاج تھی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اور چل بسی۔ آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ کو عوام میں کم ہی دیکھا جاتا تھا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں خامنہ ای کے خاندان کے دیگر افراد بھی شہید ہوئے جن میں ایک بیٹی، داماد اور ایک پوتا بھی شامل ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ منصورہ خوجستہ باقرزادہ 1947 میں ایران کے مذہبی شہر مشہد میں ایک مذہبی اور بااثر گھرانے میں پیدا ہوئیں۔

ان کے والد ایک معروف تاجر تھے، جب کہ ان کے بھائی حسن باقرزادہ بھی ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے نائب سربراہ تھے۔

منصورہ خوجستہ باقر زادہ نے 1965 میں آیت اللہ علی خامنہ ای سے شادی کی اور ان کے چار بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *