احمدپورشرقیہ( پ ر) نگری مظہر جلال گنج منبع عرفان وبرکات برصغیر پاک وہند اوچ شریف میں قدیمی و تاریخی رجبی عید معراج النبی صلی اللہ علیہ والہ والسلام و عزاداری ہر سال کی طرح اسلامی قمری مہینہ رجب المرجب کی 27،28،29،30 تواریخ جبکہ امسال جنوری 16،17،18،19 کو مکمل عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔جس کی سرپرستی سجادہ نشین درگاہ جلالیہ حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری رحمتہ اللہ علیہ فخر سادات مخدوم الملک سید حامد محمد نوبہار المعروف مخدوم سید زمرد حسین بخاری و ولی عہد شہزادہ مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری فرمائیں گے۔اس موقع پر ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ علماء کرام، ذاکرین کرام،نعت خواں و نوحہ خواں بنگلہ بخاری اوچ سید جلال شریف روحانی اجتماع میں شرکت کریں گے۔ذکر الہی و ذکر محمد صلی اللہ علیہ والہ والسلام و اہل بیت المقدس وصحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے ساتھ فکر اولیاء اللہ کرام کی حقیقی تعلیمات لوگوں کے لیے رشدوہدایت کا سرچشمہ ہے۔دنیا بھر میں امن و رواداری تصوف و خوشحالی صرف آپس میں اتحاد ویکجہتی سے ممکن ہے۔عظیم الشان روحانی محفلوں کی تیاریاں عروج پر ہیں۔اس کے ساتھ وسیع پیمانے پر لنگر کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
اسلامی قمری مہینہ رجب المرجب کی 27،28،29،30 تواریخ جبکہ امسال جنوری 16،17،18،19 کو مکمل عقیدت و احترام سے منائی جائے گی