ایران کی جانب سے قبرص میں موجود برطانوی فوجی اڈے پر حملے کے بعد قبرص حکومت کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔
حکومتی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ قبرص بطورریاست کسی حملے کا ہدف نہیں تھا بلکہ نشانہ برطانیہ کا فوجی اڈہ تھا۔
ترجمان کے مطابق واقعے کے بعد سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے اوراتحادی ممالک سے بھی رابطے جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قبرص خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اوراپنی سرزمین کو کسی بھی کشیدگی کا مرکزنہیں بننے دے گا۔
یاد رہے کہ قبرص میں برطانیہ کے دو خودمختار فوجی اڈے قائم ہیں جو خطے میں اسٹریٹجک اہمیت رکھتے ہیں واقعے کے بعد سفارتی سطح پربھی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں جبکہ علاقائی صورتحال پرعالمی برادری کی نظریں مرکوز ہیں۔