ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر پر میزائل حملہ کردیا

ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر پر میزائل حملہ کردیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہم نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر اور اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب ایرانی عہدیدار نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے جارحیت پسندوں کے خلاف بھرپور دفاع کیا اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ، ایران کو شدید ترین حملوں کا سامنا ہے۔

شہریوں، اسکولوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،اس سب کے باوجود عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *