لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کی ماتحت عدالتوں میں موسمِ سرما کی عدالتی تعطیلات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ ماتحت عدالتوں میں اب 25 دسمبر کی بجائے 28 دسمبر سے 4 جنوری تک تعطیلات ہوں گی۔
لاہور ہائی کورٹ میں موسمِ سرما کی تعطیلات 28 دسمبر سے 9 جنوری تک ہوں گی۔ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے تمام ماتحت عدالتوں کو باضابطہ نوٹیفکیشن بھجوا دیا گیا۔
