ماروی مسافر ٹرین کی بندش سے مسافر مشکلات کا شکار

عمرکوٹ سندھ: بیوروچیف زیب بنگلانی۔ ماروی مسافر ٹرین کی بندش سے مسافر مشکلات کا شکار
حیدرآباد سے کھوکھراپار تک چلنے والی ماروی مسافر ٹرین کو گزشتہ ایک ماہ سے خسارے کا جواز بنا کر بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث پتھورو سمیت مختلف ریلوے اسٹیشنوں کے رہائشی سستی سفری سہولت سے مکمل طور پر محروم ہو گئے ہیں۔
ٹرین کی بندش سے ڈوھورو نارو، شادی پلی، چھور، نیو چھور اور کھوکھراپار سمیت دیگر اسٹیشنوں پر ویرانی چھا گئی ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ماروی مسافر ٹرین کم آمدنی والے افراد کے لیے ایک اہم اور سستی سفری سہولت تھی، جس کی بندش نے روزمرہ سفر کو مشکل اور مہنگا بنا دیا ہے۔
مقامی شہریوں کے مطابق ٹرین نہ صرف سفر کا آسان ذریعہ تھی بلکہ اس سے چھوٹے شہروں اور اسٹیشنوں پر کاروباری سرگرمیاں بھی برقرار رہتی تھیں۔ ٹرین کی بندش کے بعد اسٹیشن سنسان ہو گئے ہیں اور شہروں کی رونق بھی ماند پڑ گئی ہے۔
شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ماروی مسافر ٹرین کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ عوام کو دوبارہ سستی اور آسان سفری سہولت میسر آ سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *