معاملات بہتر ہوتے ہی قیمتیں کم کریں گے، وزیر پیٹرولیم

سلام آباد-وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ جیسے ہی معاملات بہتر ہوں گے اسی پھرتی کے ساتھ قیمتیں کم کریں گے، ہفتہ وار قیمتوں کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مجبوری میں کیا۔ جن لوگوں نے پیٹرول کی فروخت روک کر منافع خوری کی ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان نے صورتحال کے مطابق اپنے ذخائر کو بڑھا لیا تھا۔ آبنائے ہُرمز کا راستہ بند ہونے کے بعد سعودی عرب کی دوسری بندرگاہوں سے تیل لایا جا رہا ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پی این ایس سی کے دو جہاز سعودی عرب کے دوسرے راستوں سے تیل پاکستان لا رہے ہیں، سعودی آرامکو نے کہا ہے کہ پاکستان بڑا بحری جہاز بھی بھیجے تو اس پر بھی تیل بھجوائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *