خالد یامین کی صاحبزادی رشتۂ ازدواج میں منسلک، رخصتی تقریب سیاسی اجتماع میں تبدیل

ایم پی اے بلال یامین ستی کی بھتیجی اور شارق یامین ستی کی ہمشیرہ یشفاء خالد کی رخصتی میں نامور شخصیات کی بھرپور شرکت
اسلام آباد (راشد ستی)کمشنر پی آر اے راولپنڈی خالد یامین کی صاحبزادی یشفاء خالد رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔یشفاء خالد کی رخصتی کی تقریب ایک بڑےسیاسی وسماجی اجتماع کی صورت اختیار کر گئی۔تقریب میں ملک کی معروف سیاسی، سماجی اور سرکاری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، چیئرمین ایف پی ایس سی جنرل (ر) اختر نواز بھی شریک ہوئے۔وفاقی وزراء ڈاکٹر طارق فضل، بلال کیانی اور وزرائے مملکت نے تقریب میں شرکت کی۔ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سابق وزراء اور سینئر بیوروکریٹس نے بھی حاضری دی۔سول و عسکری افسران، سابق وفاقی سیکرٹریز اور کمشنر راولپنڈی عامر خٹک شریک ہوئے۔راولپنڈی، اسلام آباد، کوٹلی ستیاں، مری، کہوٹہ اور کلر سیداں سے معززین نے شرکت کی۔سابق ناظمین، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔کوٹلی ستیاں پریس کلب کے سینئر صحافیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔شرکاء نے خالد یامین اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *