سی ڈی اے کی ملکیتی زمین قرار، ادائیگی و انخلاء کی ہدایات، عوام سراپا احتجاج
اسلام آباد (راشد محمود ستی)مصدقہ ذرائع کے مطابق بھارہ کہو اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔نوٹسز کوٹ ہتھیال، جمعہ بازار، جنجوعہ ٹاؤن،نیو منگیال، سبحان منڈلہ سمیت دیگر علاقوں میں دیے گئے ہیں۔نوٹسز میں بتایا گیا ہے کہ یہ علاقے سی ڈی اے کی ملکیتی زمین پر واقع ہیں۔ذرائع کے مطابق سی ڈی اے پالیسی کے تحت متاثرہ مکانات کے عوض 1300 روپے فی مربع فٹ ادائیگی کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ غیر قانونی قابض قرار دیے گئے افراد کو دو دن کے اندر جگہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹسز کے بعد مقامی آبادی میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ کئی برسوں سے یہاں آباد ہیں۔کئی گھروں میں بجلی، گیس اور پانی کے کنکشنز بھی موجود ہیں۔
عوام نے حکومت اور سی ڈی اے سے شفاف سروے اور مناسب مہلت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔