یو اے ای میزائل حملہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یو اے ای میزائل حملہ کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، جس میں متحدہ عرب امارات کی ایک بندرگاہ پر پاکستانیوں سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔

اپنے بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ وہ زخمی افراد کی حالت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور حکومت صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے یو اے ای حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ قائم ہے تاکہ ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔

شہباز شریف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی اور کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں یو اے ای کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے تمام فریقین سے صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *