ایران نے حیفا میں اسرائیلی طیاروں کو ایندھن فراہم کرنیوالی ریفائنری کو تباہ کردیا

تہران (اے بی این نیوز)ترجمان ایرانی فوج نےکہا ایران میں پلوں اور پیٹرو کیمیکل تنصیبات پر حملوں کا جواب دے دیا،حیفا میں اسرائیلی طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے والی ریفائنری کو تباہ کردیا ہے۔

ایرانی فوج کےترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے پریس بریفنگ میں کہامتحدہ عرب امارات میں ایکسن موبل اور شیورون گیس کے مراکز،اورامریکی پیٹرو کیمیکل فیکٹری پرمیزائل حملہ کیا گیا،یہ فیکٹری امریکی طیاروں کیلئے عسکری ساز و سامان تیار کرتی ہے۔

ترجمان ایرانی فوج نےبتایاکہ بحرین میں امریکی پیٹروکیمیکل فیکٹری پر ڈرون حملہ کیا،ڈرون حملے میں صنعتی مرکز کےاہم حصے تباہ ہوگئے،کویت میں الشعیبہ پیٹرو کیمیکل فیکٹری پرحملے کےبعد آگ بھڑک اٹھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *