مارشل آئی لینڈ کے ٹینکر پر ایران کا خوفناک حملہ، تفصیلات سامنے آگئیں

تہران (اے بی این نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں مارشل آئی لینڈ کے جھنڈے والے ٹینکر کو نشانہ بنایا ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اس کی فورسز نے ایک ڈرون حملے میں خلیج میں مارشل آئی لینڈ کے جھنڈے والے آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’لوئس پی‘ نامی آئل ٹینکر مارشل آئی لینڈ کے جھنڈے کے نیچے رجسٹرڈ ہے اور اسے امریکی اثاثہ سمجھا جاتا ہے۔ ٹینکر کو خلیج فارس کے وسط میں ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *