پاکستان کی معیشت کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے جہاں محمد بن سلمان( mbs) کی جانب سے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے، جسے دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور اعتماد کا واضح اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی قیادت ( saudi arab)نے اپنے وزیر خزانہ کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ایک خلیجی ملک کی جانب سے زرِ مبادلہ کی واپسی سے پیدا ہونے والا خلا سعودی عرب پورا کرے گا۔ اس مقصد کے لیے اسی مالیت کا ڈپازٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھا جائے گا تاکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رہیں اور معیشت کو سہارا ملے۔
حکام نے اس اقدام کو غیر معمولی اور خصوصی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف پاکستان کے لیے مالی ریلیف لائے گا بلکہ عالمی سطح پر اعتماد بھی بڑھائے گا۔ یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک میں پہلے ہی سعودی عرب کے تقریباً 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹس موجود ہیں۔
دوسری جانب شہباز شریف جلد سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے جہاں وہ ولی عہد سے ملاقات میں اس تعاون پر شکریہ ادا کریں گے۔ اس دورے کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال، خصوصاً ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور اسلام آباد میں ہونے والی سفارتی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔