وزیر اعلیٰ مستعفی

بھارت کی ریاست بہار کے سینئر رہنما نتیش کمار نے وزارتِ اعلیٰ(       chief minister) کے عہدے سے استعفیٰ(       resigned  ) دے دیا۔ تقریباً 21 سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد ان کا یہ فیصلہ سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا کر رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑنے سے قبل کابینہ کے آخری اجلاس کی صدارت کی، جس میں وزراء کو حکومت تحلیل کرنے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے اپنا استعفیٰ ریاست کے گورنر کو پیش کیا جسے فوری طور پر منظور کر لیا گیا۔

سیاسی ذرائع کے مطابق استعفے کے بعد اب بہار میں نئی قیادت کے انتخاب کے لیے مشاورت کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حکمراں اتحاد این ڈی اے کے اجلاس میں نئے وزیر اعلیٰ کے نام پر غور کیا جائے گا، جبکہ مختلف رہنماؤں کے نام زیر گردش ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اس بار بھارتیہ جنتا پارٹی اپنی جماعت سے وزیر اعلیٰ لا سکتی ہے، جو بہار کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی ہوگی۔ اس حوالے سے پورے ملک کی نظریں نئے فیصلے پر جمی ہوئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *