مفتیانِ کرام علماء کرام و دیگر دینی شخصیات کی طرف سے مبارکباد
پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق معروف عالمِ دین استازالعلماء حضرت علامہ مولانا محمد عمران عطاری قادری کے ہاں چاند جیسے مدنی منے کی ولادت پر مفتیانِ کرام علماء کرام دیگر دینی شخصیات اساتذہ کرام کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی۔معروف جرنلسٹ ڈسٹرکٹ بیورو چیف (روزنامہ معاشرہ۔ روزنامہ نیشنل دُنیا۔ روزنامہ ڈیلی جُستجو۔روزنامہ نیازمانہ و دیگر روزنامہ جات) حضرت علامہ مولانا حکیم قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ۔استاذالعلماء مولانا ندیم مدنی۔محمد فیضان چشتی۔مولانا سلیم چشتی مدنی۔مولانا وسیم عطاری مدنی۔مولانا عمیر عطاری۔مولانا سعید مدنی۔مولانا قاری شہزاد عطاری۔مولانا عابد مدنی۔محمد ضیان عطاری و دیگر نے خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی۔علماء کرام کی طرف سے مشترکہ دُعا میں علماء کرام کا کہنا تھا کہ اللہ تبارک و تعالٰی استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا محمد عمران عطاری مدنی صاحب کے بیٹے کو با عمل حافظِ قرآن باعمل عالمِ دین بنائے اور عمردرازی بالخیر عطا فرمائے۔ان کے پیارے گھر کے مہکتے گُلشن کو سدا شاد و آباد فرمائے۔اور ہم سب کو اپنی اولاد کو دینِ متین کی تعلیم و تربیت دینے اور اپنی عقبت کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
استاز العلماء حضرت علامہ مولانا محمد عمران عطاری کے بیٹے کی ولادت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں