نیو مری میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق

2 زخمی مزید مزدوروں کے دبے ہونے کی اطلاعات، ریسکیو آپریشن جاری

نیو مری (راشد محمود ستی )کے گہل بازار کے قریب کٹائی کا کام کرتے ہوئے مٹی کا بھاری تودہ اچانک مزدوروں پر آ گیا جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں اور مقامی رضا کاروں کو فوری طور پر موقع پر روانہ کر دیا گیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق ملبے سے نکالے جانے والے چار افراد میں سے دو مزدوروں کو زندہ حالت میں بچا لیا گیا ہے جبکہ دو بدقسمت مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مزید ایک یا دو مزدوروں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ریسکیو ٹیمیں بھاری مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹانے اور باقی مزدوروں کی تلاش کے لیے مسلسل کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مقامی افراد بھی امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *