ٹھٹہ ڈسٹرکٹ رپوٹر ایم اعجازچانڈیو مھرانوی
جئے سندھ قومی محاذ جسقم کے بانی، عظیم قوم پرست رہنما سائیں جی ایم سیدؒ کی سالگرہ کے موقع پر جسقم کے زیرِ اہتمام گھارو شہر میں مشعل بردار ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت جسقم ضلع ٹھٹہ کے صدر غلام نبی کٹی، تعلقہ گھارو کے صدر جمشید ہدیہ، تعلقہ ٹھٹہ کے صدر محمد علی شیخ، سید عادل شاہ، پیر گلزار شاہ جیلانی، غلام حسین خاصخیلی اور امیر تھہیم اسد خاصخیلی و اياز جیلانی نے کی۔
مشعل بردار ریلی گھارو شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب گھارو پہنچی، جہاں جسقم کے کارکنان کی جانب سے سائیں جی ایم سیدؒ اور شہید مشتاق خاصخیلی کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسقم رہنماؤں نے کہا کہ سائیں جی ایم سیدؒ نے سندھی قوم کو شعور، بیداری اور آزادی کا راستہ دکھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ سائیں جی ایم سیدؒ کی فکر آج بھی زندہ ہے اور جسقم اسی نظریے پر عمل کرتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔
رہنماؤں نے مزید کہا کہ شہید مشتاق خاصخیلی سمیت تمام شہداء قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، جن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت آج سندھ میں شعور اور مزاحمت کی سوچ مضبوط ہوئی ہے۔
تقریب میں موجود جسقم کے کارکنان نے سائیں جی ایم سیدؒ کے نظریات کو آگے بڑھانے اور سندھ دھرتی کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر جسقم کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فلک شگاف نعروں کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
جسقم کے زیرِ اہتمام گھارو شہر میں مشعل بردار ریلی نکالی گئی