تفصیلات کے مطابق
ضلع جیکب آباد کے نواحی گاؤں سخی لعل خان کٹو میں ایک میڈیکل و چیسٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں سول سرجن جیکب آباد ڈاکٹر واجد حسین بھٹو اور BCF ٹیم کے ہمراہ کیمپ میں مریضوں کی تشخیص اور ٹیسٹیں کی گئی ۔
یہ کیمپ نور حسن کٹو اور معزز ڈی ایچ او ٹیم کے بھرپور تعاون سے کامیاب رہا۔
کیمپ کا مقصد کمیونٹی کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔
کیمپ کے دوران مشتبہ ٹی بی مریضوں کی نشاندہی کی گئی اور ان کی اسکریننگ سی ایکس رے اور اسپٹم ایکسپرٹ ٹیسٹ کے ذریعے کی گئی۔
ایک مریض میں ٹی بی پازیٹو تشخیص ہوئی جسے وزن کے مطابق گھر کی دہلیز پر ہی اے ٹی ٹی علاج فراہم کیا گیا۔
اسی مریض کے قریبی افراد (کانٹیکٹس) کی اسکریننگ بھی کی گئی، تمام افراد بغیر علامات پائے گئے اور ٹی پی ٹی کے لیے اہل قرار دیے گئے۔