جھنگ (قمر زمان نقوی ) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی اصحابہ چیک پوسٹ ٹیم نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور فوری رسپانس کی مثال قائم کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کر کے فرار ہونے والے ملزم کو ٹوبہ روڈ سے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم امانت علی موٹرسائیکل چوری سمیت 24 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا۔ڈی پی او جھنگ، کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کے طور پر تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔
کاروائی میں سب انسپکٹر سید، اے ایس آئی حسنین، اے ایس آئی ناصر عباس، کانسٹیبل محمد عامر، کانسٹیبل احمر حنیف اور کانسٹیبل لیاقت علی نے قابلِ تعریف کردار ادا کیا۔ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس ہر لمحہ مستعد اور بھرپور متحرک ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔
جھنگپنجاب ہائی وے پٹرولنگ؛ اصحابہ چیک پوسٹ ٹیم کی بروقت اور کامیاب کاروائی