جنگلات کے سکیورٹی گارڈوں کی تنخواہوں میں کٹوتی، احتجاجی درخواست جمع

37 ہزار کے بجائے 24 ہزار تنخواہ ملنے پر گارڈوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا
راولپنڈی (راشد ستی)
جنگلات کی حفاظت پر مامور سکیورٹی گارڈوں کو37 ہزار روپے کے بجائے صرف 24 ہزار روپے تنخواہ دی جا رہی ہے۔
تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف گارڈوں نے اپنے محکمے کو درخواست دے دی۔نمائندہ آواز دیانت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے راجہ افتاب نے بتایا کہ ہم 24 گھنٹے ڈیوٹی انجام دیتے ہیں اور جنگلات کی حفاظت کرتے ہیں۔آگ بجھانے جیسے خطرناک فرائض بھی ہماری ذمہ داری ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمیشن اور ٹھیکیدار کے نام تنخواہ کاٹ لیتے ہیں۔یہ عمل سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے۔گارڈوں نے اعلیٰ حکام، محکمہ جنگلات اور ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی کہ انہیں پوری تنخواہ ادا کی جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آواز بلند کرنے پر کسی قسم کی ہمارے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *