حکومتی رویے پر شدید تنقید حکومت اور تحریک انصاف کو سبق حاصل کرنے کی ضرورت
مری (راشد محمود ستی) پریس کلب میں سابق وزیراعظم و عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے عوامی مسائل پر اہم پریس کانفرنس کی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں کوہسار کے عوام کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا جا رہا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے اور بہنوں بیٹیوں کو اٹھایا جا رہا ہے جو قابلِ مذمت ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم اس طرزِ عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ان کے ہمراہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے۔صحافیوں کے سوال پر عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں بھی ملاقاتیں روکی جاتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اُس وقت بھی غلط تھا اور آج بھی غلط ہو رہا ہے۔ حکومت وقت اور عمران خان دونوں کو سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔انہوں نے کوہسار اور پاکستان کے عوامی مسائل پر پہلے بھی آواز بلند کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں کبھی کسی پر غلط ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔نہ ہی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہوا اور نہ انتظامیہ کے ذریعے عوام پر حکومت کی گئی۔انہوں نے نشاندہی کی کہ آج پریس کانفرنس ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب باہر دفعہ 144 نافذ ہے