نشے کے عادی شوہر سے دو ماہ بعد علیحدگی کے باوجود انصاف نہ مل سکا
اسلام آباد: (راشد ستی) ایک یتیم بیوہ لڑکی مبینہ ظلم و جبر کا شکار ہو کر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ شادی کے صرف دو ماہ بعد شوہر کے نشے کی لت کے باعث علیحدگی اختیار کرنا پڑی۔بعدازاں عدالت کے ذریعے بعذریہ تنسیخِ نکاح حاصل کی گئی۔متاثرہ خاتون نے محنت مزدوری اور نوکری کر کے اپنے لیے جہیز کا سامان جمع کیا۔مبینہ طور پر سابق شوہر رانا مبشر ولد رانا شفقت نے جہیز کا تمام سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔سامان واپس مانگنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔متاثرہ خاتون انصاف کے لیے تھانہ کھنہ پہنچی مگر تاحال کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔خاتون کے مطابق ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنا مکان بھی تبدیل کر لیا ہے۔متاثرہ خاتون نے آئی جی اسلام آباد سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے جان و مال کا تحفظ دیا جائے اور میرا جہیز کا سامان واپس دلوایا جائے۔