ایران کے سپریم لیڈر امام آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے خلاف جیکب آباد میں آج دوسرے روز سے شٹر ڈاؤن ہڑتال

جیکب آباد (نامه نگار) ایران کے سپریم لیڈر امام آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے خلاف جیکب آباد میں آج دوسرے روز سے شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔ شہر کی بیشتر مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ مختلف شیعہ تنظیموں اور شہریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

مظاہرین کی جانب سے ڈی سی چوک پر دھرنا دیا گیا جہاں شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی مذمت کی۔ ہڑتال کے باعث شہر میں معمول کی کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی کم رہی۔

واضح رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی خبر کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور کئی علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *