سیالکوٹ: ٹریکٹر ٹرالہ الٹنے سے تین مزدور جاں بحق

سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں موسیٰ پور سٹاپ، پسرور سے ڈسکہ روڈ پر دھند کے باعث ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں سریا سے لوڈڈ ٹریکٹر ٹرالہ بے قابو ہو کر سڑک سے اتر گیا اور الٹ گیا۔

اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرالہ الٹنے کے باعث اس پر سوار تینوں مزدور لوہے کے سریے کے نیچے دب گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے بھرپور ریسکیو آپریشن کے بعد تینوں مزدوروں کی لاشیں نکال لیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت
25 سالہ علی رضا سکنہ گوجرہ شکرگڑھ،
45 سالہ ارشد سکنہ گوجرہ شکرگڑھ
اور 48 سالہ افضل سکنہ پیرو چک کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سیالکوٹ انجینئر نوید اقبال بھی موقع پر موجود رہے اور ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کی۔ ریسکیو 1122 نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد تینوں جاں بحق افراد کی لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا۔
ناصر چوہدری سیالکوٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *