خواتین کھلاڑیوں کے اعزاز میں کشمیر ڈے ہاکی ایونٹ کی پروقار تقریب، سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز نیلور اور سٹارز مین اینڈ وومن ہاکی اکیڈمی کی مشترکہ کاوش، کھیلوں کے فروغ کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد، (راشد محمود ستی) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز، ترلائی سیکٹر نیلور کے زیرِ اہتمام اور سٹارز مین اینڈ وومن ہاکی اکیڈمی اینڈ کلب کی نگرانی میں کشمیر ڈے ہاکی ایونٹ میں حصہ لینے والی خواتین کھلاڑیوں کے اعزاز میں سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات کی تقسیم کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کھلاڑیوں کے والدین، اساتذہ، معزز مہمانان اور ہاکی اکیڈمی کے افسران نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے چیف گیسٹ ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کے ڈپٹی رجسٹرار سید محمد مرتضیٰ گیلانی جبکہ آنریبل گیسٹ چیئرمین اکیڈمی سید شرافت علی حسینی تھے، دیگر مہمانوں میں نیشنل ہاکی کوچ سید زین العابدین، ایریا ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر خالد محمود، پرنسپل عبدالرشید اور سینئر اسپورٹس ٹیچر امیر نواب شامل تھے۔ تقریب کی میزبانی پرنسپل مسز آسیہ خان نے کی جبکہ وائس پرنسپل مسز صائمہ شاہین اور مسز حنا علی نے انتظامات میں بھرپور کردار ادا کیا۔ اس موقع پر مہمانوں نے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کیے اور ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ نیشنل ہاکی کوچ سید زین العابدین نے والدین کو یقین دلایا کہ طالبات کو محفوظ، منظم اور پیشہ ورانہ ماحول میں تربیت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ والدین نے بھی ادارے اور اکیڈمی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ چیف گیسٹ سید محمد مرتضیٰ گیلانی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوان نسل کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے نہایت ضروری ہیں جبکہ سید شرافت علی حسینی نے کہا کہ خواتین کی کھیلوں میں بڑھتی ہوئی شرکت ایک مثبت اور خوش آئند رجحان ہے۔ تقریب کے اختتام پر تمام کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط اور نمایاں کارکردگی کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور کھیلوں کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *