محمد اشرف آرائیں کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ سے حکومتِ پنجاب نے پنجاب اونرشپ پراپرٹی ترمیمی آرڈیننس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ آرڈیننس میں غیر قانونی قبضہ قابل سزا جرم قرار دے دیا گیا، غیر قانونی قبضے پر 5 سے 10 سال سزا ہوگی، غیر قانونی قبضے پر ایک کروڑ روپے جرمانہ بھی ہو سکے گا۔
قبضے میں مدد کرنے والے سہولت کار کو بھی سزا ہوگی، ہر ضلع میں خصوصی پنجاب پراپرٹی ٹرمینل بھی قائم ہوگا، قبضہ کیسز میں براہ راست درخواست دائر کی جا سکے گی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم خان کی جانب سے ترمیمی آرڈیننس جاری کیا گیا، متعدد وجوہات کی بنا پر پنجاب اونرشپ پراپرٹی ایکٹ 2025 میں ترمیم لازمی تھی۔
گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق کسی پراپرٹی پر غیر قانونی قبضہ یا جعل سازی کرنے والا 5 سے 10 سال کی سزا کا مستحق ہو سکتا ہے، ہر ضلع میں ڈی سی، ڈی پی او، اے سی، ڈی سی آر سمیت دیگر پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ کمیٹی لوگوں کی پراپرٹی پر قبضے سے متلعق کی شکایات سے متعلق امور سر انجام دے گی،