مقررین نے ملک امجد علی کی دیانتداری محنت اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کیا
سیالکوٹ(نمائندہ قاری خواجہ صاحب) گیپکو گوہد پور ڈویژن کے ریڈنگ سیکشن کے سپروائزر ملک امجد علی اعوان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر یونین کی جانب سے ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں افسران اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں گیپکو سٹی نمبر 3 ایکسین اظہر اقبال گھمن گوہد پور ڈویژن کے SDO رانا محمد عرفان اور گیپکو ڈیفنس روڈ کے SDO چوہدری عدنان خالد، یونین چیئرمین رانا اکرم جنرل سیکرٹری شھزاد گل وائس چیئرمین چوہدری مقصود گجر، ڈویثزنل چیئرمین رانا عاصم سہیل سرکل چئیرمن میٹر ریڈنگ ونگ چوہدری غلام باری، چیئرمین سٹی ڈویژن نمبر 3 سید طاہر حسین شاہ سمیت مختلف شعبہ جات کے افسران، یونین عہدیداران اور ورکرز شریک ہوئے۔مقررین نے ملک امجد علی اعوان کی دیانت داری، محنت اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی سروس کے دوران محکمہ اور صارفین کی بہترین خدمت کی۔یونین رہنماؤں نے کہا کہ ملک امجد علی اعوان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی خوش اخلاقی اور تعاون کا جذبہ دیگر ملازمین کے لیے مثال ہے۔اس موقع پر انہیں شیلڈ اور تحائف بھی پیش کیے گئے اور ان کی آئندہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی اور ادارے کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔
گیپکو گوہد پور ڈویژن ملک امجد علی اعوان کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا انعقاد