جسٹس طارق محمود جہانگیری خود عدالت پیش، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر پر اعتراض

مجھے آپ سے انصاف کی توقع نہیں، کیس کسی اور جج کو بھیجا جائے، وقت دیا جائے

اسلام آباد (راشد محمود ستی) ڈگری تنازعہ کیس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری خود اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے۔ سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے بینچ کے روبرو ہوئی۔جسٹس جہانگیری نے چیف جسٹس کے بینچ میں بیٹھنے پر اعتراض عائد کیا۔ روسٹرَوم پر آنے پر چیف جسٹس نے وکلاء کو نشستوں پر واپس جانے کی ہدایت کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جہانگیری صاحب آئے ہوئے ہیں، آپ سب بیٹھ جائیں۔جسٹس جہانگیری نے کہا مجھے رات کو نوٹس ملا، مجھے تیاری کے لیے وقت دیا جائے۔انہوں نے مؤقف اپنایا کہ جب آپ قائم مقام چیف جسٹس تھے تو میں نے آپ کے خلاف درخواست دی تھی۔جسٹس جہانگیری نے کہا ضابطۂ اخلاق کے تحت ہم دونوں جج ہیں، یہ میرا اعتراض ہے۔انہوں نے کہا مجھے آپ سے انصاف کی توقع نہیں، کیس 11 ججز میں سے کسی اور کو بھیجا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے سنے بغیر درخواست کو قابلِ سماعت قرار دیا گیا۔جسٹس جہانگیری کے مطابق ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی بار کسی جج نے ساتھی جج کو نوٹس دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *