مال روڈ مری میں کھلی کچہری، عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایات پر محکموں کے سربراہان کی شرکت

مری (راشد محمود ستی )ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایات پر مال روڈ نگہت زار پارک میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔تمام محکموں کے افسران نے شرکت کر کے عوامی مسائل سنے۔
صفائی، پانی، سڑکوں، نکاسی آب اور تجاوزات پر شکایات پیش ہوئیں۔
متعدد مسائل کا فیصلہ موقع پر ہی کر دیا گیا۔
بعض امور پر متعلقہ محکموں کو ڈیڈ لائنز جاری کی گئیں۔ڈی سی مری نے کہا کہ مقصد عوام اور انتظامیہ کا رابطہ بحال کرنا ہے۔لوگوں سے تعاون کی اپیل اور سہولیات میں بہتری کی یقین دہانی کرائی۔بعد ازاں ڈی سی نے لوئر بازار اور موچی منڈی کا دورہ کیا۔ بازاروں کی صفائی، پانی اور نکاسی آب کے نظام کا جائزہ لیا۔
میونسپل کارپوریشن اور واسا کو فوری بہتری کے احکامات جاری کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *