لندن (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ جویریہ سعود کا برطانیہ میں منعقدہ فیشن شو کے دوران پہنا ہوا بولڈ لباس تنقید کی زد میں آگیا۔
حال ہی میں جویریہ سعود نے پاکستان فیشن ویک (PFW) میں ریمپ پر واک کی، اس موقع پر انہوں نے اپنے ملبوسات کی کلیکشن کی نمائش کی اور اپنی بیٹی جنت اور فلمسٹار ثنا نواز کے ساتھ ریمپ پر نظر آئیں۔
جویریہ سعود نے سلور ہاف بلاؤز اور لمبی جیکٹ کے ساتھ کالی ساڑھی پہنی تھی۔
جویریہ سعود کے بولڈ لباس پر کچھ مداحوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔
ایک مداح نے پوچھا کہ کیا یہ وہی جویریہ ہے جو سر ڈھانپ کر رمضان ٹرانسمیشنز کی میزبانی کرتی نظر آتی ہے؟ ایک اور صارف نے لکھا کہ ہمیں جویریہ سعود سے یہ امید نہیں تھی۔