سہیل قیصر کے صاحبزادے کی دعوتِ ولیمہ کی شاندار اور یادگار تقریب

صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سمیت ممتاز شخصیات کی شرکت

لاہور (محمد منصور ممتاز سے)

معروف صحافی، کالم نگار اور ادیب سہیل قیصر کے صاحبزادے کی دعوتِ ولیمہ کی پُروقار، شاندار اور یادگار تقریب شہر کے ایک مقامی ہال میں نہایت خوشگوار اور پُرسکون ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں محبت، عزت اور کامیابی سے بھرپور زندگی عطا فرمائے۔

محمد منصور ممتاز جنرل سیکرٹری ختم نبوت جرنلسٹس فورم ،پاکستان نے بھی نوبیاہتا جوڑے کے لیے خوشحال مستقبل، سکونِ قلب اور مضبوط رشتے کی دعا کی۔

سینئر صحافی عمران اکبر نے اس نئے سفرِ حیات کے آغاز پر نوبیاہتا جوڑے کے لیے رحمتوں اور برکتوں کی دعا کی،

جبکہ سابق ایم پی اے میاں نوید انجم نے خوشیوں، باہمی احترام اور کامیاب ازدواجی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب میں شریک دیگر معزز مہمانوں، عزیز و اقارب اور دوست احباب نے سہیل قیصر اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد پیش کی اور نوبیاہتا جوڑے کے لیے خوشیوں اور کامیابیوں سے بھرپور زندگی کی دعائیں دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *