پشاور(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کے بانی کی بیوی بشریٰ کے بارے میں نیا حیران کن انکشاف کر دیا۔
گوربر فیصل کریم کنڈی نے آج پشاور میں میڈیا کے نمائندوں کے سامنے یقین کے ساتھ بتایا کہ بشریٰ بی بی ماضی میں بہت با اثر خاتون رہی ہیں۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا، بشریٰ بی بی خیبر پختونخوا میں ٹھیکوں کا کام دلوانے میں ملوث رہی ہیں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے یہ دعویٰ ماننے سے انکار کر دیا کہ بشری بی بی تو “غیر سیاسی” ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا، ?” بشریٰ بی بی کیسے غیر سیاسی ہوسکتی ہیں۔ ڈی چوک ریلی میں کون تھا؟ کیا وہ خیبر پختونخوا کے ٹھیکوں میں ملوث نہیں تھیں؟”گورنر فیصل کرین کنڈی نے پی ٹی آئی کے احتجاجوں کے منصوبوں کے حوالے سے سوالات کے جواب میں کہا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سزا یافتہ ہیں، کیا کسی بھی سزا یافتہ شخص کو احتجاج کے ذریعے رہا کرایا جاسکتا ہے؟
گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا صوبہ میں امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کو صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن کی حمایت کرنی چاہیے۔ جب صوبے میں امن ہوگا تو سرمایہ کاری آئے گی اور معاشی سرگرمیاں بھی فروغ پائیں گی۔