ایم پی اے بلال یامین ستی کی آمد، علاقہ معززین و عوام کی جانب سے بھرپور استقبال کی تیاریاں

دھیر گراں جنوبی مین روڈ کا افتتاح ہفتہ کو ہوگا
دیرینہ مسائل کے حل پر شہریوں کا اظہار تشکر، عوامی اتحاد گروپ کی جانب سے مہمانوں کو ویلکم
کوٹلی ستیاں (راشد محمود ستی) دھیر گراں جنوبی کی مین روڈ کا باقاعدہ افتتاح بروز ہفتہ دن 3:00 بجے کیا جائے گا جس میں ایم پی اے بلال یامین ستی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ سابق ممبر کونسلر یاسر غفار ستی اور صدر ایم سی کوٹلی ستیاں آفتاب ستی بھی ان کے ہمراہ موجود ہوں گے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق مذکورہ سڑک عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار تھی جس کے باعث آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا تاہم اب الحمدللہ اس اہم مسئلے کا حل ممکن ہو گیا ہے جس پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دھیر گراں جنوبی عوامی اتحاد گروپ کے رہنماؤں محترم جناب جلیل ستی، محمد الیاس ستی، ظفر محمود ستی اور آفتاب ستی نے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ علاقہ کی ترقی کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر سے نہ صرف روزمرہ آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ تعلیمی اداروں، کاروباری مراکز اور دیگر ضروری مقامات تک رسائی بھی بہتر ہو گی۔ عوامی حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *