ڈیرہ غازی خان چوھدری احمد سے )
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے کوشاں!
ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عمران خان کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی رواں ماہ 999 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر 89 فوڈ پوائنٹس کو 13 لاکھ 46 ہزار روپے کے جرمانے عائد، 1 پوائنٹ بند، 1 مقدمہ درج، 118 کلو ایکسپائرڈ اور غیر معیاری اشیاء تلف، 35 کلو مضر صحت گوشت تلف، 6 لٹر استعمال شدہ آئل تلف کیا گیا، 399 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحاتی نوٹسز جاری کرتے ہوئے سخت وارننگ جاری کی گئی،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح، شہری خوراک سے متعلق شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 1223 پر اطلاع دیں۔