عالمی یومِ انسانی حقوق کے موقع پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی پناہ گاہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

ڈیرہ غازی خان ( چوھدری احمد سے ) عالمی یومِ انسانی حقوق کے موقع پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی پناہ گاہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انسانی حقوق کے تحفظ، سماجی بہبود اور معذور افراد کی فلاح و بہبود کے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ تقریب میں خواتین پر تشدد کے خلاف 16 روزہ مہم کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں وزیر اعلیٰ کے خصوصی انیشیٹوز کے تحت معذور افراد میں 36 وہیل چیئرز بھی تقسیم کی گئیں۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں رکن پنجاب اسمبلی سردار صلاح الدین خان کھوسہ کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر/ سیکرٹری آر ٹی اے نذر حسین کورائی، سابق مشیر وزیر اعلیٰ میر مرزا خان تالپور، چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ذوالفقار علی بھٹی،قاری جمال ناصر،سلیم الیاس مسیح سمیت دیگر معززین شامل تھے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں انسانی حقوق کے فروغ، خواتین کے تحفظ اور معذور افراد کی فلاح کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دینِ اسلام نے سب سے پہلے خواتین کو تحفظ اور حقوق عطا کیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال ذکاء الدین بزدار نے بتایا کہ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں اب تک 543 معاون آلات خصوصی افراد میں تقسیم کیے جا چکے ہیں اور3310 ہمت کارڈز جاری کیے گئے۔1100 سے زائد رعایتی سفری کارڈز فراہم کیے گئے جن کے تحت معذور افراد کو 50 فیصد کرایہ میں رعایت دی جاتی ہے اور 200 کے قریب خصوصی افراد کو کوٹہ کے تحت سرکاری و نجی اداروں میں روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر ثریا مجید رانا نے بتایا کہ 16 روزہ مہم کے دوران پنجاب بھر میں خواتین پر تشدد کے خلاف قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قانون پر عمل نہ کرنے والوں کو دو ماہ سے دو سال تک قید اور پچاس ہزار سے پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔تقریب میں سوشل سروسز آفیسر زمرد زہرہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز متین بلال، رمیشہ مجاہد لغاری، شہریار راجہ، منیجر صنعت زار محمد بلال،سپرنٹنڈنٹ دارالامان ماریہ خان،انسپکٹر پنجاب پولیس زبیدہ بی بی دیگر سرکاری افسران،معزز شخصیات اورمرد و خواتین نے شرکت کی۔
(فوٹو وٹس ایپ سے لے لیں)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *