ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ رپوٹر ایم اعجاز چانڈیو مھرانوی
گھارو کے قریب فلٹر پلانٹ کے پاس ایک گھر میں رات گئے مسلح افراد نے اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر 50 لاکھ روپے کا ڈکیتی واردات کی۔
گھارو کے معروف تاجر اور سابق کونسلر حسن علی لاشاری کے گھر میں 8 مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر گھر والوں کو یرغمال بنایا اور دو گھنٹے تک گھر کی تلاشی لیتے رہے۔ ملزمان سونے کے زیورات، نقد رقم، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔
تاجر حسن لاشاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چند سال قبل بھی ان کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی، جس میں بھی لاکھوں روپے کا نقصان ہوا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ رات گئے مسلح افراد دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، اہلِ خانہ پر تشدد کیا، اور تقریباً 8 مسلح افراد تھے جن کے چہرے ڈھکے ہوئے تھے۔
ڈی ایس پی میرپور ساکرو قادر بخش خاصخیلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایس پی ٹھٹہ مکمل رابطے میں ہیں، ایس ایس پی کی جانب سے خصوصی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ جیو فینسنگ ٹیم، کرائم کنٹرول ٹیم اور آئی ٹی انچارج اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں اور پولیس ہر پہلو سے مکمل تفتیش کر رہی ہے۔
گھارو کے قریب فلٹر پلانٹ کے پاس ایک گھر میں رات گئے مسلح افراد نے اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر 50 لاکھ روپے کا ڈکیتی واردات کی