اپوزیشن اتحاد نے وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش قبول کر لی ہے

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد نے وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش قبول کر لی ہے اور باہمی مشاورت کے بعد بات چیت کے لیے تیاری کا اظہار کیا ہے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان سے نئے چارٹر پر دستخط کرانے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کے معاملے پر اپوزیشن اتحاد کا اجلاس پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں نائب چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، اسد قیصر، مصطفیٰ نواز کھوکھر، ساجد ترین اور حسین یوسفزئی نے شرکت کی۔

اجلاس میں اپوزیشن کے دو روزہ قومی کانفرنس اور 8 فروری کے یومِ سیاہ پر تفصیلی مشاورت کی گئی، اور 8 فروری کو ملک بھر اور دنیا بھر میں یومِ سیاہ اور ہڑتال کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں ملک کو سیاسی اور معاشی بحران سے نکالنے کے لیے نئے چارٹر کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا، جبکہ اجلاس نے فیصلہ کیا کہ شفاف انتخابات، نیا الیکشن کمشنر اور پارلیمانی بالادستی نئے چارٹر کا حصہ ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *