اسلام آباد تھانہ کھنہ پولیس کی بڑی کارروائی، گھریلو چوریوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار

ایس ایچ او شاہنواز ڈوگر کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھنے کا اعلان

اسلام آباد( راشد محمود ستی) کے تھانہ کھنہ پولیس نےگھریلو چوریوں میں ملوثدو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او شاہنواز ڈوگر نے بتایاکہ انٹیلی جنس اور ہیومن ریسورسز کے مؤثر استعمال سےملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے خلاف مضبوط شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور انہیں چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گاتاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔
ایس ایچ او شاہنواز ڈوگر کا کہنا تھاکہ تھانہ کھنہ کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔علاقہ مکینوں نے نوجوان افسر کی کارروائیوں پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مثبت قدم قرار دیااور ایسی کارروائیاں جاری رکھنے کا مطالبہ کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *