عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف زیب بنگلانی) ایس پی عمرکوٹ اور رکن سندھ اسمبلی کی سرد جنگ میں منشیات فروشوں کی شامت آگئی منشیات استعمال کرنے والوں کی چیخیں نکل گئی سی آئی اے پولیس عمرکوٹ کی کنری میں تابڑ توڑ کاروائیاں بھاری مقدار میں منشیات برآمد ایس ایچ او کنری معطل
کچھ روز قبل رکن سندھ اسمبلی نوابزادہ تیمور تالپور کی جانب سے ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد میمن پر منشیات فروشوں کی آشیرباد کے لگائے گئے الزامات پر ایس ایس پی عمرکوٹ کی سخت ھدایت پر عمرکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا اور تابڑ توڑ کاروائیاں شروع کر دی جس پر سی آئی اے پولیس عمرکوٹ نے کنری کے بدنام زمانہ منشیات فروش مکیش مالہی اور آکاش مالہی کے گوداموں پر چھاپے کے دوران بھاری منشیات کی کھیپ برآمد کرتے ہوئے عمرکوٹ منتقل کر دی گئی جبکہ کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی اس سلسلے میں سی آئی اے پولیس عمرکوٹ کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی عمرکوٹ کی ہدایات پر ضلع بھر میں مضرِ صحت گٹکا و ماوا کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اسی سلسلے میں سی آئی اے پولیس عمرکوٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گٹکا و ماوا کی بھاری مقدار برآمد کر لی۔
پولیس اسٹیشن کنری کی حدود میں (CIA) کی گئی کارروائی کے دوران
مکیش مالہی اور آکاش مالہی گٹکا و ماوا کے مقدمہ میں نامزد پائے گئے، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔
کارروائی کے دوران برآمد ہونے والا سامان درج ذیل ہے 297 پیکٹ چندنا (32,670 پڑیاں)
960 پیکٹ جناب (105,600 پڑیاں)
270 پیکٹ رائل کنگ (29,700 پڑیاں)
180 پیکٹ آداب (18,000 پڑیاں)
90 پیکٹ سفینہ (9,900 پڑیاں)
مجموعی طور پر 195,870 پڑیاں مضرِ صحت گٹکا و ماوا برآمد کیا گیا اور سندھ پروہیبیشن آف پریپریشن، مینوفیکچرنگ، اسٹوریج، سیل اینڈ یوز آف گٹکا و ماوا ایکٹ 2019 کی دفعات 4، 5، 8 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد میمن کا کہنا ہے کہ ضلع پولیس عمرکوٹ عوامی صحت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور مضرِ صحت اشیاء کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی دوسری جانب کنری پولیس بھی خواب غفلت سے جاگتے ہوئے شہر بھر میں چھوٹی بڑی کیبنوں پر چھاپے مارنے شروع کر دیئے جس سے گٹکا مین پوری سفینہ و دیگر منشیات مہنگے داموں فروخت کے باعث گٹکا مین پوری سفینہ استعمال کرنے والوں کی چیخیں نکل گئیں ایس ایچ او کنری افتخار احمد باجوہ معطل لائن حاضر