جیکب آباد: (اے جی بلوچ)
سول لائن تھانے کی حدود پیر بخاری چوک میں نامعلوم مسلح افراد نے واردات کرتے ہوئے اوم کمار کی کریانہ دکان سے 8 لاکھ روپے نقدی اور ایک ٹچ موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق تین مسلح ملزمان دکان میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر رقم اور موبائل فون چھین کر موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے کی ناکہ بندی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔