​یارو کھوسہ: پیرا فورس کا پہلا خصوصی دورہ، تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن ۔پیرا فورس

​ڈیرہ غازی خان چوھدری احمد سے ) انتظامیہ کی ہدایت پر پیرا فورس نے پہلی بار یارو کھوسہ کا خصوصی ٹارگٹ دورہ کیا، جس کا مقصد علاقے میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اور دیرینہ تجاوزات کا خاتمہ کرنا تھا۔

​پیرا فورس کے اہلکاروں نے پل یارو سے وٹرنری ہسپتال تک کے اہم روڈ کا معائنہ کیا۔ اس دوران سڑک کے دونوں اطراف موجود پھٹہ اور ریڑھی بانوں کو سختی سے وارننگ دی گئی کہ وہ راستہ فوری طور پر کلیئر کریں۔ انتظامیہ کا موقف تھا کہ عوامی نقل و حمل میں رکاوٹ بننے والی کسی بھی چیز کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

​مٹی ہٹانے کی ہدایات اور عوامی ردعمل
​صرف ریڑھی بان ہی نہیں، بلکہ روڈ کے بیچ و بیچ یا کناروں پر مٹی ڈال کر راستہ تنگ کرنے والے دکانداروں کو بھی فوری طور پر مٹی ہٹانے کی ہدایت جاری کی گئی۔ اس کارروائی کے دوران کچھ مقامات پر تلخ کلامی اور دکانداروں کے درمیان معمولی تکرار بھی دیکھنے میں آئی۔ موقع پر موجود عوام کا بڑا رش جمع ہو گیا، تاہم پیرا فورس کی انتظامیہ نے واضح کر دیا کہ قانون کی پاسداری سب کے لیے برابر ہے۔

​انتظامیہ کا موقف
​پیرا فورس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے تاکہ شہر کی خوبصورتی بحال ہو اور حادثات کا سبب بننے والے عوامل کا خاتمہ ہو۔ شہریوں اور تاجر برادری کو تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ خود ساختہ تجاوزات سے گریز کریں ورنہ قانونی کارروائ ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *