عمرکوٹ سندھ: زیب بنگلانی۔ ۔
چهور میں نیو سندھ کوچنگ اکیڈمی، چھور اولڈ کے زیر اہتمام آج سیلف اسیسمنٹ ٹیسٹ کامیابی سے منعقد کیا گیا، جس میں 10 سے زائد اسکولوں کے 400 سے زیادہ طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
ٹیسٹ سینٹرز گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول (GBHSS) چھور اولڈ اور نیو ارقم پبلک اسکول، چھور اولڈ میں قائم کیے گئے۔ ٹیسٹ کے دوران معزز مہمانوں نے مراکز کا دورہ کیا، انتظامات کو سراہا اور طلباء کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
غلام مصطفیٰ سومرو (سابق DEO ایجوکیشن عمرکوٹ) عبدالرؤف سومرو (پرنسپل، گورنمنٹ ڈگری کالج عمرکوٹ) امان اللہ (ہیڈ ماسٹر، GBPS نیو چھور) ممتاز علی سومرو (ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز) محمد یوسف سومرو (HST، GHSS نیو چھور) محمد امین (فیکلٹی ممبر، GHSS چھور اولڈ) جمعون خان (پروفیسر، GDC چھور اولڈ) نہال چند (فیکلٹی ممبر، GHSS چھور اولڈ) مراد منگریو (سینئر ہیڈ ماسٹر، GHSS چھور اولڈ) علی نواز بھنبھرو (پرنسپل، GHSS چھور اولڈ) اسحاق نہڑی (ہیڈ ماسٹر، GPS چھور اولڈ) ڌڻي بخش وساڻ (SST، GHSS چھور اولڈ) شاھنواز (پرنسپل، نیو ارقم پبلک اسکول، چھور اولڈ) ڈاکٹر رضا سمیجو (نیو چھور) بھرت سوٹھر (پروفیسر، GDC عمرکوٹ) ہریش کمار (پروفیسر، GHSS چھور اولڈ) دلیپ سوٹھر (HST، GHS قادر بخش) عبدالخالق سومرو (JEST، آہوری فار دیگر شامل تهے۔
ایسے پروگرام طلباء کی تعلیمی صلاحیتوں کو جانچنے اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ نیو سندھ کوچنگ اکیڈمی مستقبل میں بھی ایسے علمی پروگرامز کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے۔

