جھنگ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ کدلتھی میں فصل کماد سے بچے کی ڈیڈ باڈی ملنے کا معاملہ
جھنگ (قمر زمان نقوی) ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا فوری نوٹس، ملزمان کو فوری ٹریس کرنے کا حکم ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر، ڈی ایس پی سی آئی اے اور ڈی ایس پی سٹی سرکل کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے
ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن اور ایس ایچ او تھانہ صدر بھی موقع پر موجود فرانزک کی ٹیموں نے علاقے کو کارڈن کر کے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دئیے بچے کی شناخت فراز علی (عمر 6سال) کے نام سے ہوئی ہے، جسکے اغواء کا مقدمہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج تھا۔ معصوم جان کا نہایت افسوسناک معاملہ ہے، ملزمان کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائیگا، تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا، اور ملزم جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے غمزدہ خاندان کیساتھ ہیں، مکمل انصاف فراہم کریں گے