اسلام آباد میں کوٹلی ستیاں کے صحافیوں کا بڑا اجتماع، ایم پی اے بلال یمین ستی سے اہم ملاقات

مستقبل میں مقامی صحافیوں کو تمام سیاسی و عوامی سرگرمیوں میں باقاعدہ مدعو کرنے کی یقین دہانی

کوٹلی ستیاں (راشد محمود ستی)میں کوٹلی ستیاں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کا ایک بڑا اور اہم اجتماع منعقد ہوا۔
اجتماع میں ایم پی اے بلال یمین ستی، فیصل ستی، باغی افضال ستی اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کی نظامت کے فرائض سینئر صحافی رسالت علی چشتی نے انجام دیے۔مہمان نوازی کے فرائض اکمل ستی نے ادا کیے۔اجتماع میں کوٹلی ستیاں کے مقامی صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ایم پی اے بلال یمین ستی کے ساتھ صحافیوں کے مستقبل کے روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ مقامی صحافیوں کو کوریج کے لیے باقاعدہ مدعو کیا جائے۔ایم پی اے بلال یمین ستی نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ جلسوں، میٹنگز اور سرگرمیوں میں مقامی صحافیوں کو دعوت دی جائے گی۔انہوں نے صحافیوں کی خدمات اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔علاقائی مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔صحافیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اچھے کاموں کی تعریف اور عوامی مسائل کی بھرپور نشاندہی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *