عوامی پریس کلب ٹھاروشاہ کے سال 2026 کے انتخابات مکمل، عوامی پریس کلب ٹھاروشاہ کے سال 2026 کے سالانہ انتخابات قائم مقام صدر کاشان غفار خانزادہ کی نگرانی میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے

ٹھاروشاہ (کاشان غفار خانزادہ)

عوامی پریس کلب ٹھاروشاہ کے سال 2026 کے انتخابات مکمل، عوامی پریس کلب ٹھاروشاہ کے سال 2026 کے سالانہ انتخابات قائم مقام صدر کاشان غفار خانزادہ کی نگرانی میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے، جن میں تمام عہدوں پر اتفاقِ رائے سے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا انتخابی نتائج کے مطابق شاہنواز اجن کو سرپرستِ اعلیٰ، صدر عقیل احمد خانزادہ ، اور روزنامہ ڈیلی جستجو کے نمائندے کو جنرل سیکریٹری کو منتخب کیا گیا ،
رانا اشرف راجپوت سینئر نائب صدر ، نائب صدور کے عہدوں پر رانا عمر دراز راجپوت اور محمد رمضان قریشی منتخب ہوئے ،
جوائنٹ سیکرٹری محمد عارف راجپوت فنانس سیکرٹری سفیان رفیق خانزادہ پریس سیکریٹری عدنان مجید چوہان اطلاعات سیکریٹری بابو عیسی سیال اور آفس سیکرٹری عبدالحفیظ راجپوت کو منتخب کیا گیا ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر اعجاز حسین راجپوت اور وائس چیئرمین کے طور پر عتیق الرحمن خانزادہ اور آڈیٹر کے طور پر صائم امجد خانزادہ منتخب ہوئے تقریب کے دوران نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر ڈی ایم شاہد سومرو نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا اس موقع پر نومنتخب عہدیداران نے صحافتی اقدار کے فروغ صحافی برادری کے مسائل کے حل اور پریس کلب کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا شرکاء نے نئے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی
تقریب کے اختتام پر منتخب صدر عوامی پریس کلب ٹھاروشاہ عقیل خانزادہ کا سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *