کراچی (نیوز ڈیسک) خلیجی ممالک کے لیے مزید چالیس پروازیں ٹیک آف نہ ہو سکیں اور بیس روز میں منسوخ ہونے والی پروازوں کی مجموعی تعداد اٹھاراں سو دس ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق جمعرات کو کراچی اور ملک کے دیگر حصوں سے مشرق وسطیٰ جانے والی چالیس پروازیں منسوخ کی گئیں جب کہ کراچی سے دوحہ، بحرین، ابوظہبی اور دبئی جانے والی تیراں پروازیں منسوخ کی گئیں۔
اسی طرح لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے فجیرہ جانے والی آٹھ پروازوں کو العین، لاہور سے آٹھ، اسلام آباد سے سات، پشاور سے دس اور ملتان سے مشرق وسطیٰ جانے والی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
مزید بتایا گیا کہ خطے میں جنگی صورتحال کے باعث گزشتہ بیس دنوں میں پاکستان بھر سے کل اٹھاراں سو دس پروازیں منسوخ کی گئیں۔