راولپنڈی (خصوصی رپورٹر): معروف ماہرِ تعلیم، کالم نگار اور اسلامک رائیٹرز موومنٹ کے نائب صدر محمد ذیشان بٹ نے عدنان نثار کو آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (ایپسما) تحصیل راولپنڈی کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لیے نیک دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، حال ہی میں صدیق پبلک سکول میں ایپسما کے نو منتخب عہدیداران کی ایک پروقار تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں شہر بھر کی تمام ممتاز تعلیم دوست شخصیات، اساتذہ اور سکول مالکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تعلیمی مسائل کا حل اولین ترجیح ہوگا: عدنان نثار
تقریب میں حلف اٹھانے کے بعد نو منتخب صدر عدنان نثار نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا:
“میں تمام ساتھیوں کے اعتماد کا بے حد مشکور ہوں۔ ہمیشہ کی طرح نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کو حل کرنا اور تعلیم کے معیار کو بلند کرنا میری اولین ترجیح رہے گی، اور ہم اس مقصد کے لیے دن رات کام کریں گے۔”
معروف کالم نگار محمد ذیشان بٹ نے نئی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ عدنان نثار کی سربراہی میں ایپسما تحصیل راولپنڈی تعلیمی میدان میں حائل مشکلات کو دور کرنے اور نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور اور کلیدی کردار ادا کرے گی۔ تقریب کے اختتام پر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے اور گلدستے پیش کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
