۔
پاکپتن(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تفصیلات کے مطابق چیئیر مین پاکپتن پریس کلب و ڈسٹرکٹ رپورٹر پاکپتن اے آر وائی ARY نیوز پیر امداد حسین کے سُسر کے ایصالِ ثواب کیلیئے قُل خانی کے ختمِ پاک کی محفل کا بمقام جامع مسجد تحصیل دار والی ساہیوال روڈ پاکپتن میں انعقاد کیا گیا۔محفلِ پاک کا آغاز پاک رب کے پاک کلام سے کیا گیا۔ثناخوانانِ حضرات نے اپنی مختصر حاضری پیش کی۔خطاب کیلیئے امام مسجد ھٰذا نے کچھ دیر گفتگو فرمائی۔ختمِ پاک کی محفل میں خصوصی شرکت کیلیئے ڈپٹی کمشنر پاکپتن جناب آصف رضا صاحب تشریف لائے۔ختمِ پاک کی صدارت پیرِطریقت رہبرِشریعت فخرالعلماء استازالحکماء حضرت علامہ مولانا حکیم خواجہ محمد افضل قادری قلندر پیرزادہ کے صاحبزادے قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ نے کی۔علماء و مشائخ سٹیج کی زینت بنے۔محفلِ پاک میں پاکپتن پریس کلب کے ممبرز۔صحافی برادی اور کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔محفل کے اختتام پر قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ نے خصوصی دُعا فرمائی۔
ڈپٹی کمشنر پاکپتن جناب آصف رضا صاحب کی خصوصی شرکت۔قاری خواجہ صاحبچیئیر مین پاکپتن پریس کلب و ڈسٹرکٹ رپورٹر پاکپتن اے آر وائی ARY نیوز. پیر امداد حسین کے سُسر کے قُل خانی کا ختمِ پاک