سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کیلئے اڈہ دینے سے انکار کر دیا

سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کیلئے اڈہ دینے سے انکار کرتے ہوئے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا نے مارچ کے آغاز میں سری لنکا سے درخواست کی تھی کہ دو جنگی طیارے مٹالا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کرنے کی اجازت دی جائے۔

سری لنکن صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ان طیاروں پر اینٹی شپ میزائل نصب تھے۔ ان طیاروں کو جبوتی میں قائم امریکی اڈے سے منتقل کیا جانا تھا۔

تاہم حکومت نے سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کیلئے اڈہ دینے سے انکار کر دیا۔ یہ فیصلہ ملکی خودمختاری اور خطے کی نازک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

صدر کے مطابق حکومت کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرے گی جو ملک کے مفادات کے خلاف ہو۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے دوران کئی امریکی اتحادی ممالک بھی براہ راست شمولیت سے گریز کر رہے ہیں۔

اس سے قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتحادیوں کے تعاون نہ کرنے پر کہا تھا کہ امریکا کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔

یہ پیش رفت ظاہر کرتی ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ممالک محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *