مشہور سیاستدان کا انتقال افسوسناک خبر

سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران انتقال کرگئے۔
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران انتقال کر گئے۔

ملک ندیم کامران طویل علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں ساہیوال میں ادا کی جائے گی۔ ملک ندیم کامران پارلیمانی سیکرٹری جنگلات ملک قاسم ندیم کے والد ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم ملک ندیم کامران کے اہل خانہ اور دیگر سوگواروں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملک ندیم کامران کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک ندیم کامران ایک محنتی، ملنسار اور عوامی رہنما تھے۔ مرحوم کی مسلم لیگ ن کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *